خوش اخلاقی
امام صادق (علیه السلام):
اَلبِّرُ وَحُسنُ الخُلقِ یَعمُرانِ الدِّیارَ وَیَزیدانِ فِى العمارِ
نیکى اور خوش اخلاقى شهروں کو آباد اور عمروں کو زیادہ کرتیں ہیں
(التوحید، ص ۶۳)
جوان با اخلاق
امام صادق (علیه السلام):
اِعْلَمى اَنَّ الشّابَّ الحَسَنَ الخُلقِ مِفْتاحٌ لِلْخَیْرِ مِغْلاقٌ لِلشَّرِّ وَ اَنَّ الشّابَّ الشَّحیحَ الْخُلقِ مِغْلاقٌ لِلْخَیْرِ مِفتاحٌ لِلشَّرِّ؛
جان لیں کہ با اخلاق جوان خیر کی چابی اور شر کا تالا ہے اور جوان بد اخلاق شر کی چابی اور خیر کا تالا ہے ۔
(امالى طوسى، ص ۳۰۲، ح ۵۹۸)
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
چشم پوشی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم؛ مَن عَلِمَ مِن أخِیهِ سَیِّئَةً فَسَتَرَها، سَتَرَ اللهُ عَلَیهِ یَومَ القِیامَةِ.
جو کوئی بھی اپنے بھائی کی برائی جانتا ہو اور اس کو چھپائے خدا وند کریم قیامت کے دن اس کے گناہوں کو چھپائے گا۔
مردانگی
امیر المومنین علیہ السلام؛ اَصلُ المُروءَةِ الحَیاءُ وَ ثَمَرَتُهَا العِفَّةُ؛
مردانگی کی اصل (جڑ ) حیاء ہے اور اس کا پھل پاکدامنی ہے۔
عیون الحکم و المواعظ(لیثی) ص 112 ، ح 2449
مکارم اخلاق
امام صادق علیه السلام : اَلا اُحَدِّثُکَ بِمَکارِمِ الاَْخْلاقِ؟ الصَّفْحُ عَنِ النّاسِ وَ مُواساةُ الرَّجُلِاَخاهُ فى مالِهِ وَ ذِکْرُ اللّه ِ کَثیرا؛
کیا آپ کو بتاوں کہ مکارم اخلاق کیا ہے؟ لوگوں سے درگزر کرنا ، اپنے دینی بھائی کی مالی امداد کرنا ، اور بہت زیادہ یاد خدا میں رہنا۔
معانی الاخبار، 192 ح 2
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
جھوٹ تمام گناہوں کی جڑ
سَأَلَهُ علیهالسلام رَجُلٌ أَنْ یُعَلِّمَهُ مَا یَنَالُ بِهِ خَیْرَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ وَ لَا یُطَوِّلَ عَلَیْهِ، فَقَالَ علیهالسلام: لَا تَکْذِبْ.
ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام کہا مجھے تعلیم دی جائے جس میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہو اور وہ طولانی بھی نہ ہو ، تو امام علیہ السلام نے فرمایا؛ جھوٹ نہ بولیں
(تحفالعقول، ص۳۵۹)
موضوع : شکر و صلہ رحمی
امام على علیه السلام: زِیَادَةُ الشُّکْرِ وَ صِلَةُ الرَّحِمِ تَزِیدُ فِی الْعُمُرِ وَ تَفْسَحُ فِی الْأَجَل
زیادہ شکر کرنا اور صلہ رحمی عمر کو زیادہ کرتے ہیں اور زندگی کی مہلت میں اضافہ کرتے ہیں۔
عیون الحکم والمواعظ(لیثی) ص 275، ح 4999
موضوع : غیبت
امام على علیه السلام : اَلسامِعُ لِلغیبَةِ کَالمُغتابِ
غیبت سننے والا ، غیبت کرنے والے کی مانند ہے۔
تصنیف غررالحکم و دررالکلم ص 221 ، ح 4443
موضوع : سچ
امام صادق علیه السلام :إِنَّ الصّادِقَ أَوَّلُ مَن یُصَدِّقُهُ اللّه عَز َّوَ جَلَّ یَعلَمُ أَنَّهُ صادِقٌ و َتُصَدِّقُهُ نَفسُهُ تَعلَمُ أَنَّهُ صادِقٌ؛
سچے انسان کی جو سب سے پہلے تصدیق کرتا ہے وہ خدا عزوجل ہے چون وہ جانتا ہے کہ یہ سچا ہے دوسرا اسکا نفس تصدیق کرتا ہے چون جانتا ہے کہ سچا ہے
کافى(ط-الاسلامیه) ج2، ص104، ح6
موضوع :خدا کی بارگاہ میں گریہ و زاری
امام حسین علیہ السلام : الْبُکَاءُ مِنْ خَشْیَةِ اللَّهِ نَجَاةٌ مِنَ النَّارِ.
خشیت خدا سے گریہ کرنا جہنم سے نجات ہے
جامع الاخبار(شعیری) ص 97