ش | ی | د | س | چ | پ | ج |
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
سوال: جن مقامات پر آیة الکرسی کی تلاوت کرنا ہوتی ہے ﴿جیسے نماز وحشت قبر﴾ اسے کہاں تک تلاوت کیا جائے؟ «و هو العلی العظیم» تک یا «هم فیها خالدون» تک؟
جواب: جہاں پر بھی آیة الکرسی کہا گیا ہو پہلی آیت ﴿«و هو العلی العظیم» تک﴾ مراد ہے مگر یہ کہ کسی جگہ پر بعد والی دو آیتوں( «هم فیها خالدون» تک) کی تصریح کی گئی ہو۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: کیا وہ شخص کہ جس کے ذمے اپنی قضا نمازیں اور روزے ہوں ایسے شخص کی نمازیں اور روزے بجالاسکتا ہے کہ جو انتقال کرچکا ہے؟
جواب: نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم روزے میں اگر اجیر بنا ہو تو اشکال نہیں رکھتا لیکن اگر اجارہ اور کسی معاوضے کے بغیر (مفت میں) انجام دے تو احتیاط واجب کی بنا پر روزہ صحیح نہیں ہے۔ البتہ بڑا بیٹا ہر صورت میں باپ کے روزوں کی قضا رکھ سکتا ہے۔
سوال: میں نے اپنے بچوں کے لئے سال کے دوران کی کمائی سے اپنی حیثیت کے مطابق کچھ کپڑے خریدے ہیں لیکن فی الحال وہ ان کے سائز کے نہیں ہیں، کیا مجھے خمس کی تاریخ پر ان کپڑوں کا خمس دینا ہوگا؟
جواب: سوال کے مسئلے میں ان کپڑوں پر خمس دینا ہوگا۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: اگر نماز کے دوران- مثلا دانت نکلوانے کی وجہ سے- نماز پڑھنے والے کے منہ سے خون نکل آئے تو اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
جواب: ضروری ہے کہ خون کو حلق سے نیچے نہ اتارے اور اگر خون نگلے بغیر اور لباس اور بدن کو نجس کئے بغیر نماز جاری رکھ سکتا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور نماز صحیح ہے۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز