اختیاری وطن



سوال: ایک دو مہینے تک میرا رہائش کے لئے کسی دوسرے شہر منتقل ہونے اور اس جگہ کو وطن کے طور پر اختیار کرنے کا ارادہ ہے، کیا میں ابھی سے -جبکہ فی الحال اس شہر میں مستقر نہیں ہوا ہوں- دس دن سے کم مدت والے سفر میں وہاں نماز پوری پڑھ سکتا ہوں؟ 


جواب: آپ جب تک زندگی گزارنے کے عنوان سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوجاتے اس وقت تک نماز قصر ہوگی۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

سرمایے کا خمس



سوال: اس بات کے پیش نظر کہ اجناس کی قیمت خرید اور جس قیمت پر  گاہک کو بیچی جاتی ہیں، کے درمیان فرق ہوتا ہے، دوکان میں موجود اشیاء کے خمس کا حساب لگانے کے لئے معیار کیا ہوگا، قیمت خرید یا قیمت فروخت؟ 


جواب: اشیاء کا اس قیمت کے لحاظ سے حساب لگائیں کہ جس پر خمس کی تاریخ میں انہیں نقد کیا جاسکتا ہو۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز