سوال: دل کے آپریشن اور اس کے بعد سانس کے مسائل کی مخصوص صورتحال کے پیش نظر میں نے ایک سال کے لئے اچھی آب و ہوا والے ایک شہر میں عارضی ٹرانسفر کروایا ہے اور بحالی صحت اور صورتحال کی بہتری کی صورت میں واپس وطن پلٹنے کا ارادہ ہے، کیا موجودہ وقت میں میری اور میری زوجہ کی اس عارضی رہائش کے مقام میں نماز پوری ہوگی یا قصر؟
جواب: اگرچہ یہ جگہ وطن کا حکم نہیں رکھتی تاہم اگر کم از کم ایک سال وہاں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ ہو تو آپ مسافر شمار نہیں ہوں گے اور وہاں پر -حتی کہ دس دن کے قصد اقامت کے بغیر بھی- آپ کی نماز پوری ہوگی اور روزہ صحیح ہے۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: اگر میں سال کے دوران کی کمائی سے خریدی جانے والی اجناس کو ادھار پر فروخت کر دوں اور ان کی قیمت کی وصولی کا وقت خمس کی تاریخ کے بعد ہو تو ان کی آمدنی کے خمس کا کیا حکم ہے؟
جواب: معاملہ کرتے وقت اجناس کی نقد قیمت اسی سال کی آمدنی اور ادھار بیچنے پر ملنے والا منافع وصولی والے سال کی آمدنی ہوگی۔
leader_ahkam_ur
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: کچھ سال ہوگئے ہیں کہ میں وسواس کی بیماری میں مبتلا ہوں، یہ مسئلہ مجھے بہت تکلیف دے رہا ہے اور روز بروز اس کیفیت میں شدت آرہی ہے یہاں تک کہ ہر چیز میں شک کرنے لگتا ہوں اور میری پوری زندگی شک پر قائم ہوگئی ہے، یہ بات مجھے زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہونے کا باعث بن گئی ہے، میں جن امور میں شک کا شکار ہوتا ہوں ان کے متعلق میری شرعی ذمہ داری کیا ہے؟
جواب: آپ کی ذمہ داری شک کی پروا نہ کرنا ہے، جب تک آپ کو کسی بات کے متعلق یقین نہ ہوجائے آپ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ضروری ہے کہ مکلف احکام شرعی میں اپنے ذوق اور سیلقے کی دخالت دینے سے پرہیز کرے اور شریعت مقدسہ کے احکامات و فرامین کا فرماں بردار اور ان پر ایمان رکھنے والا ہو۔
سوال: ایک دو مہینے تک میرا رہائش کے لئے کسی دوسرے شہر منتقل ہونے اور اس جگہ کو وطن کے طور پر اختیار کرنے کا ارادہ ہے، کیا میں ابھی سے -جبکہ فی الحال اس شہر میں مستقر نہیں ہوا ہوں- دس دن سے کم مدت والے سفر میں وہاں نماز پوری پڑھ سکتا ہوں؟
جواب: آپ جب تک زندگی گزارنے کے عنوان سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوجاتے اس وقت تک نماز قصر ہوگی۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: اس بات کے پیش نظر کہ اجناس کی قیمت خرید اور جس قیمت پر گاہک کو بیچی جاتی ہیں، کے درمیان فرق ہوتا ہے، دوکان میں موجود اشیاء کے خمس کا حساب لگانے کے لئے معیار کیا ہوگا، قیمت خرید یا قیمت فروخت؟
جواب: اشیاء کا اس قیمت کے لحاظ سے حساب لگائیں کہ جس پر خمس کی تاریخ میں انہیں نقد کیا جاسکتا ہو۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: کیا نوافل کی جگہ نماز جعفر طیار پڑھی جاسکتی ہے؟ یہ نماز کتنے نوافل کی جگہ شمار ہوگی؟
جواب: مذکورہ نماز کہ جو چار رکعت ہے (دو رکعت والی دو نمازیں) نوافل کی چار رکعتوں کی جگہ شمار ہو سکتی ہے۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سوال: نماز کے کلمات کی ادائیگی کیسی ہونی چاہئے؟ اگر ذکر کے وقت صرف ہونٹوں کو حرکت دی جائے تو کیا یہ کافی ہوگا؟
جوابۛ: نماز میں واجب ہے کلمات اس طرح سے ادا کئے جائیں کہ اسے قرائت کہا جاسکے، لہذا قلبی قرائت یعنی دل میں کلمات ادا کرنا یا تلفظ ﴿زبان سے لفظ کی ادائیگی﴾ کے بغیر صرف ہونٹوں کو حرکت دینا کافی نہیں ہے۔ قرائت کہلانے کی علامت یہ ہے کہ نماز پڑھنے والا ﴿جبکہ اس کے کان بھاری نہ ہوں اور اردگرد میں شور شرابا نہ ہو﴾ جو پڑھ رہا ہے اور زبان سے ادا کررہا ہے اسے سن سکتا ہو۔
اربعین کی مشی میں شرکت کے لئے ویکسین لگوانا
سوال: چونکہ اربعین پر جانے کے لئے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے کیا ہم باڈر سے گزرنے کے لئے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرسکتے ہیں؟
جواب: اس قسم کے امور میں متعلقہ قوانین و ضوابط معیار ہیں اور کسی بھی صورت میں جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنا جائز نہیں ہے۔
leader_ahkam_ur@
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز