لائیک اور فالوورز کا بیچنا


سوال: حقیقی یا بناوٹی اور جھوٹے (فیک) لائیک اور فالوورز کا بیچنا کیا حکم رکھتا ہے؟


جواب: اگر حقیقی ہوں تو ان موارد میں کہ جو مفسدہ اور برائی پر مشتمل نہ ہوں بذات خود اشکال نہیں رکھتا، تاہم اگر بناوٹی اور جھوٹے ہوں تو جائز نہیں ہے۔


leader_ahkam_ur@

بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

گھر کے اضافی اپارٹمنٹس کا خمس


سوال: اگر کوئی شخص اپنا پرانا کچا مکان اس غرض سے کسی کے حوالے کرے کہ اس جگہ پر کچھ اپارٹمنٹس بنائے جائیں اور گھر کے عوض اسے دو اپارٹمنٹ ملیں تو کیا اضافی اپارٹمنٹ پر جو اس کے ذاتی استعمال میں نہیں ہے، خمس واجب ہوگا؟ 


 جواب: اگر وہ تجارت (اضافی اپارٹمنٹ فروخت) کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور اس کا خریدار بھی موجود ہو تو افراط زر کو منہا کرنے کے بعد قیمت کی جتنی مقدار بڑھی ہوگی اس پر خمس دینا ہوگا۔ تاہم اگر اسے بیچنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو بلکہ صرف اسے کرائے پر دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب تک اسے فروخت نہ کردے اس پر خمس واجب نہیں ہوگا اور فروخت کرنے کے بعد (اصلی قیمت اور افراط زر کو منہا کرنے کے بعد) قیمت کے اضافے کی مد میں ملنے والی رقم فروخت والے سال کی آمدنی شمار ہوگی۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

آنلائن کیب سروس


 سوال: اگر ہم آنلائن کیب سروس کے ذریعے ٹیکسی بلائیں لیکن حد سے زیادہ (تقریبا آدھا گھنٹہ) دیر ہوجانے کی وجہ سے اپنے کام کا ارادہ ترک کردیں اور ٹیکسی کے پہنچنے سے پہلے مقررہ جگہ سے چلے جائیں یا بکنگ کینسل کردیں تو کیا ہمارے ذمہ کچھ واجب الادا ہوگا؟ 


جواب: اگر طے یہ ہو کہ ٹیکسی ایک مخصوص وقت میں پہنچ جائے یا اس سلسلے میں کوئی متعارف وقت ہو تو اگر  مقررہ یا متعارف وقت سے زیادہ دیر کی ہو تو اس صورت میں آپ ضامن نہیں ہیں اور آپ کے ذمہ کچھ بھی واجب الادا نہیں ہوگا۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی  فکری مرکز

متعدد خمسی سال


سوال: کیا ثابت خمسی سال (خمس کی سالانہ متعین تاریخ) کے علاوہ اپنی کسی آمدنی کے لئے علیحدہ خمسی سال مقرر کیا جاسکتا ہے؟


جواب: اگر ہر آمدنی کا حساب و کتاب (وصولی اور خرچے) علیحدہ اور مستقل ہو تو ہر ایک کے لئے علیحدہ سال مقرر کیا جاسکتا ہے۔


leader_ahkam_ur@

بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

مسجد کے احاطے کی جگہ کرائے پر دینا

سوال: کیا مسجد کے احاطے کی جگہ ﴿کہ جو استعمال میں نہیں ہے اور وہاں نماز ادا نہیں کی جاتی﴾ مسجد کی آمدنی کے لئے کرائے پر دی جاسکتی ہے؟


 جواب: اگر مسجد  کے احاطے کی جگہ بھی مسجد کے طور پر وقف کی گئی ہو ﴿اگرچہ نماز ادا کرنے کی جگہ نہ بھی ہو﴾ تو اسے کرائے پر دینا جائز نہیں ہے، بصورت دیگر اگر وقف منفعت ہو تو اسے کرائے پر دینا جائز ہے اور اگر وقف انتفاع ہو تو جائز نہیں ہے۔ 


 وقف منفعت وہ وقف ہے کہ جس میں وقف کرنے والے کی جانب سے معین کئے گئے امور میں موقوفہ مال کو اس کی منفعت اور فائدے استعمال کرنے کے لئے وقف کیا گیا ہو۔


 وقف انتفاع وہ وقف ہے کہ جس میں وقف کرنے والے کی جانب سے معین کئے گئے امور میں خود موقوفہ مال کو استعمال کرنے کے لئے وقف کیا گیا ہو۔


leader_ahkam_ur@

بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

اربعین کی باقی ماندہ نذر و نیاز کو استعمال کرنا

سوال: کچھ انجمنوں نے اربعین کے موقع پر نذر و نیاز کے طور پر رقم اور اجناس دونوں طرح کا چندہ جمع کیا (کربلائے معلی میں موکب کی مدد کرنے کی نیت سے) لیکن بعض وجوہات کی بنا پر کچھ مقدار میں نذر و نیاز کی چیزیں باقی بچ گئی ہیں:

۱۔ کیا اگلے سال کے لئے محفوظ کرنے کی غرض سے اجناس کو نقد (پیسوں) میں تبدیل کرنا جائز ہے؟

۲۔ کیا اربعین کے لئے جمع  کی گئی نذر و نیاز (رقم اور اجناس) کو مقامی شہروں میں (اگلے سال اربعین کے موقع پر) موکب لگانے کے لئے خرچ کیا جاسکتا ہے؟

۳۔ کیا ضروری ہے کہ جمع کی گئی رقم موکب کے چند اراکین کے ذریعے عراق منتقل کی جائے اور اربعین کے موقع پر وہاں خرچ کی جائے؟


 جواب: 

۱) اجناس کو ان کے دینے والوں کی اجازت کے بغیر پیسوں میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا مگر یہ کہ اگلے سال تک باقی رہنا ان کے خراب ہوجانے کا باعث ہو تو اس صورت میں اشکال نہیں رکھتا۔

۲ اور ۳) چندہ دینے والوں کی نیت کے پیش نظر ضروری ہے کہ مذکورہ نذر و نیاز اگلے سال کربلائے معلی میں اربعین کے موکبوں  میں استعمال ہو(اگرچہ دوسرے افراد کے ذریعے ہی کیون نہ ہو)۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

نماز میں قضا سے ادا کی طرف نیت تبدیل کرنا

سوال: اگر کوئی شخص نماز ظہر سے پہلے نماز فجر کی قضا کی نیت سے نماز شروع کرے اور دوسری رکعت میں بھولے سے تشہد کے بعد کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت کا ذکر پڑھے اور رکوع سے پہلے یاد آجائے کہ نماز فجر کی نیت کی تھی تو کیا نیت کو نماز ظہر میں تبدیل کرسکتا ہے؟ 


جواب: نیت کو قضا نماز سے ادا نماز کی طرف تبدیل کرنا صحیح نہیں ہے اور مذکورہ مسئلے میں ضروری ہے کہ یہ شخص بیٹھ جائے اور نماز کا سلام بجا لائے اور احتیاط مستحب کی بنا پر سلام کے بعد دو سجدہ سہو بجا لائے۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

ایام فاطمیہ

 سوال: کون سے دن ایام فاطمیہ شمار ہوتے ہیں؟ 


جواب: روز شہادت (13 جمادی الاول اور 3 جمادی الثانی) اور اس کے نزدیک کے ایام، ایام فاطمیہ شمار ہوتے ہیں اور سزاوار ہے کہ ان تمام ایام میں عزاداری حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی حرمت کا پاس رکھا جائے۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

امر بالمعروف کا انداز

سوال: کیا ضروری ہے کہ امر بالمعروف حکمیہ انداز میں ہو یا نصحیت اور درخواست وغیرہ کے ذریعے بھی امر بالمعروف اور نہی از منکر کرسکتے ہیں؟

جواب: اگر وعظ و نصحیت اور حکم شرعی بیان کرنے وغیرہ کے ذریعے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجائے تو امر اور نہی ﴿حکم دینا﴾ واجب نہیں ہے، بصورت دیگر اگر احتمال دے کہ امر اور نہی کرنا موٴثر ہوگا تو ضروری ہے کہ امر اور نہی کرے اور جب نرم لہجے اور خوش اخلاقی کے ساتھ امر اور نہی کرنا موٴثر واقع ہو تو اس صورت میں سخت لہجے اور شدت آمیز انداز میں امر اور نہی کرنا جائز نہیں ہے.


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

حجامت کروانے والے شخص کا امام جماعت بننا

سوال: اگر کوئی شخص حجامت کروائے تو کیا وہ اسی حالت میں امام جماعت بن سکتا ہے؟ کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ 


جواب: اگر امام جماعت کو کوئی شرعی عذر درپیش ہو تو اس کا امامت کروانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا (نماز کی دیگر شرائط کا خیال رکھتے ہوئے) اشکال نہیں رکھتا۔


leader_ahkam_ur@


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز