فارسی میں حجامت کسے کہتے ہیں؟

حجامت فارسی زبان کی اصطلاح ہے جسکا اُردو ترجمہ فعلا موجود نہیں ہے اردو زبان میں حجامت کا کلمہ بال کٹوانے کے عمل کو کہتے ہیں مثال کے طور پر (باپ :  علی کہاں گیے تھے؟ بابا میں حجامت کروانے گیا تھا ) اسی طرح بال کاٹنے والے شخص کو حجام کہتے ہیں ، جبکہ  فارسی میں حجامت کا ایک خاص معنیٰ ہے ، اس اصطلاح کی وضاحت اس لیے ضروری ہے چونکہ توضیح المسائل میں بعض احکام آتے ہیں جیسے حجامت کے احکام ، دراصل یہ حجامت بال کٹوانے والی اصطلاح نہیں ہے بلکہ فارسی والا معنیٰ ہے ، جبکہ ان شرعی مسائل کو ترجمہ کرنے والے ان الفاظ کی توضیح نہیں دیتے اور پھر یہ مقلدین کے لیے درد سر کا باعث بنتا ہے مثال کے طور پر جیسے توضیح المسائل میں حمام میں نماز پڑھنے کے احکام آتے ہیں اور اردو مترجم بھی حمام کا ترجمہ حمام  ہی کر دیتے ہیں اور اسکی وضاحت نہیں کرتے کہ حمام سے مجتہد کی مراد کیا ہے؟  جبکہ مجتھد کی مراد پاکستانی حمام نہیں جس میں بندہ آسانی سے کمر سیدھی کر کے بیٹھ بھی نہیں سکتا بلکہ یہ ایک خاص مکان کی اصطلاح ہے اور ایران میں ایک خاص مقام کو حمام کہتے ہیں جو عمومی ہوتا ہے اور اس کا کم از کم رقبہ ایک کنال کے قریب ہوتا ہے ، البتہ اب ایران میں بھی تقریبا یہ ختم ہوگے ہیں ۔

فارسی میں حجامت کسے کہتے ہیں جن کے توضیح المسائل میں احکام زکر ہوتے ہیں؟

اصطلاح میں حجامت جسم سے خون نکالنے کے ایک خاص طریقہ و روش کو کہتے ہیں کہ جو بعض بیماریوں کے علاج کے طور پر نکالا جاتا ہے  ، علاج کی غرض سے خون نکالنے کا  یہ طریقہ کئی ہزار سال پرانا ہے کہ جس کے بارے میں روایات بھی پائی جاتی ہیں ۔

 


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد