ش | ی | د | س | چ | پ | ج |
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
مکتوب نمبر 6
(معاویہ بن ابی سفیان کے نام )
جن لوگوں نے ابو بکر، عمر اور عثمان کی بیعت کی تھی انھوں نے میرے ہاتھ پر اس اصول کے مطابق بیعت کی جس اصول پر وہ ان کی بیعت کر چکے تھے اور اس کی بنا پر جو حاضر ہے اسے پھر نظرثانی کا حق نہیں اور جو بروقت موجود نہ ہو اسے در کرنے کا اختیار نہیں شوری کا حق صرف مہاجرین وانصار کو ہے
وہ اگر کسی پر ایکا کرلیں اوراسے خلیفہ سمجھ لیں تواسی میں اللہ کی رضا وخوشنودی سمجھی جائےگی اب جو کوئی اس کی شخصیت پر اعتراض یا نیا نظریہ اختیارکرتا ہوا الگ ہوجائے تواسے وہ سب اسی طرف واپس لائیں گے جدھر سے وہ منحرف ہوا ہے
اوراگرانکار کرے تواس سے لڑیں کیونکہ وہ مومنوں کے طریقے سے ہٹ کردوسری راہ پر ہو لیا ہے اورجدھر وہ پھر گیا اللہ تعالی بھی اسے ادھر ہی پھیر دے گا۔
اے معاویہ ! میری جان کی قسم اگرتم اپنی نفسانی خواہشوں سے دور ہو کر عقل سے دیکھو توسب لوگوں سے زیادہ مجھے عثمان کے خون سے بری پاؤ گے مگریہ کہ تم بہتان باندھ کرکھلی ہوئی چیزوں پر پردہ ڈالنے لگو ۔ والسلام
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز