سخاوت و شجاعت

موضوع: سخاوت و شجاعت


امام علی علیہ السلام : السَّخَاءُ وَ الشَّجَاعَةُ غَرَائِزُ شَرِیفَةٌ یَضَعُهَا اللَّهُ سُبْحَانَهُ فِیمَنْ أَحَبَّهُ وَ امْتَحَنَه‏

سخاوت و شجاعت شریف صفات ہیں خداوند سبحان ان دو صفات کو ہر اس شخص میں رکھتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اور جس کا امتحان لیا ہوتا ہے۔

تصنیف غررالحکم و دررالکلم ص 375 ، ح 8443


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

شھوات کو ترک کرنے کی فضیلت

موضوع: افضل ترین عبادت و خوبصورت ترین عادت


امام علی علیه السلام:ترکُ الشَّهَواتِ أفضَلُ عِبادَةٍ، و أجمَلُ عادَةٍ

شہوات کو چھوڑنا افضل ترین عبادت ہے اور خوبصورت ترین عادت ہے

غررالحکم، جلد ۱، صفحه۳۰۴



بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

بھترین علم

موضوع : بہترین علم


امام علی علیه السلام: خَیرُ العُلومِ ما أصلَحَکَ

بہترین علوم وہ علم ہے کہ جو آپ کی اصلاح کرئے۔

غررالحکم، ح ۴۹۶۲


بنیان مرصوص اسلام فکری مرکز

امربالمعروف و نھی عن المنکر کی اسلام میں اہمیت

موضوع امر بالمعروف و نہی عن المنکر:


پیامبر خدا صلی الله علیه و آله :  

لایَزالُ النّاسُ بِخَیرٍ ما أمَرُوا بِالمَعرُوفِ و نَهَوا عَنِ المُنکَرِ و تَعاوَنُوا عَلَی البِرِّ وَ التَّقوی

جب تک لوگ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریں گے خیر میں رہیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور تقوی میں مدد کرو

تهذیب الأحکام: ج ۶، ص ۱۸۱


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

انتظار فرج

موضوع : انتظار فرج

امام صادق علیه السلام:

مَن ماتَ مُنتَظِرًا لِهذَا الأَمرِ کانَ کَمَن کانَ مَعَ القائِمِ فی فِسطاطِهِ ، لا بَل کانَ کَالضّارِبِ بَینَ یَدَی رَسولِ اللّه ِ صلی الله علیه و آله بِالسَّیفِ .

جو کوئی اس امر (امام زمان) کے انتظار میں مر جائے ، یہ اس شخص کی طرح ہے جو امام قائم کے ساتھ اسکے خیمہ میں ہو ، نہیں بلکہ اس شخص کی طرح ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شانہ بشانہ تلوار چلائے ۔

کمال الدین : ۳۳۸ / ۱۱ عن المفضّل بن عمر


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

مومن کی تعریف از نظر اسلام

موضوع : مومن 

پیامبر اکرم صلی الله علیه و آله:

ألْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ کَالْبُنْیانِ الْمَرْصُوصِ یَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضَا

مومن مومن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے کیونکہ اس کے اجزاء ایک دوسرے کو مظبوط(محکم) کرتے ہیں۔

نهج الفصاحه، حدیث ۳۱۰۳


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

انسان آزاد و غلام

 موضوع : آزاد و غلام

امام علی علیه السلام:

أَلْعَبْدُ حُرٌّ ما قَنَعَ، أَلْحُرُّ عَبْدٌ ماطَمَعَ

غلام اگر قناعت کرتا ہو آزاد ہے اور آزاد اگر طمعہ رکھتا ہو تو غلام ہے

غررالحکم: ج ۱، ص ۱۱۳


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

دنیا و آخرت

موضوع: دنیا و آخرت


امام زین العابدین علیه السلام:

وَاللّه ِ مَا الدُّنیا وَالآخِرَةُ إلاّ کَکَفَّتَیِ المیزانِ ؛ فَأَیُّهُما رَجَحَ ذَهَبَ بِالآخَرِ 

امام زین العابدین علیه السلام:

اللہ کی قسم دنیا و آخرت بعینہ ترازو کے دو پلڑوں کی طرح ہیں ، اگر ان میں سے ایک پلڑا بھاری ہوگا تو دوسرا ہلکا ہوجائے گا 

بحارالأنوار: ج ۷۳، ص ۹۲، ح ۶۹


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

آداب معاشرت

نماز شب کی اہمیت


امام سجاد علیه السلام

إنَّ عَمَّتی زَینَبَ مَعَ تِلکَ المَصائبَ و المِحَنِ النّازِلَةِ بِها فی طَرِیقِنا إلَى الشّامِ ما تَرَکَتْ [تَهَجُّدَها] لِلَیلَةٍ ؛

امام سجاد علیہ السلام:

میری پھوپھی زینب سلام علیھا نے شام کے راستے میں آنے والے تمام مصیبتوں و تکلیف کے باوجود ایک رات بھی نماز تہجد قضاء نہیں کی

وفیات الأئمه ، ص ۴٤۱


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز

حدیث روز

موضوع : سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم


امام علی علیه السلام:

کانَ (النبی ص)، دُخولُهُ لِنَفسِهِ مَأذونا لَهُ فی ذلِکَ فَإذا أوى إلى مِنزِلِهِ جَزَّأَ دُخولَهُ ثَلاثَةَ أجزاءٍ : جُزءا للّهِِ تَعالى، وجُزءا لأَِهلِهِ، وجُزءا لِنَفسِهِ. ثُمَّ جَزَّأَ جُزءَهُ بَینَهُ وبَینَ النَّاسِ، فَیَرُدُّ ذلِکَ بِالخاصَّةِ عَلَى العامَّةِ ولا یَدَّخِرُ عَنهُم مِنهُ شَیئا، 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی گھر میں داخل ہوتے اپنے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کرتے تھے ۔

ایک حصہ خدا وند کریم کے لیے ، ایک حصہ خانوادہ کے لیے اور ایک حصہ اپنے لیے ،

پھر اپنے حصہ کو اپنے اور لوگوں کے درمیان تقیسم کرتے تھے ، پہلے خواص آتے تھے اور پھر تمام لوگ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے وقت کا کوئی حصہ لوگوں سے دریغ نہیں کرتے تھے

عیون أخبار الرضا : ج ١ ص ٣١٦ ح ١


بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز