جھوٹ تمام گناہوں کی جڑ
سَأَلَهُ علیهالسلام رَجُلٌ أَنْ یُعَلِّمَهُ مَا یَنَالُ بِهِ خَیْرَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ وَ لَا یُطَوِّلَ عَلَیْهِ، فَقَالَ علیهالسلام: لَا تَکْذِبْ.
ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام کہا مجھے تعلیم دی جائے جس میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہو اور وہ طولانی بھی نہ ہو ، تو امام علیہ السلام نے فرمایا؛ جھوٹ نہ بولیں
(تحفالعقول، ص۳۵۹)
نماز شب کی اہمیت
امام سجاد علیه السلام
إنَّ عَمَّتی زَینَبَ مَعَ تِلکَ المَصائبَ و المِحَنِ النّازِلَةِ بِها فی طَرِیقِنا إلَى الشّامِ ما تَرَکَتْ [تَهَجُّدَها] لِلَیلَةٍ ؛
امام سجاد علیہ السلام:
میری پھوپھی زینب سلام علیھا نے شام کے راستے میں آنے والے تمام مصیبتوں و تکلیف کے باوجود ایک رات بھی نماز تہجد قضاء نہیں کی
وفیات الأئمه ، ص ۴٤۱
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
بہترین بندگان خدا
امام رضا علیہ السلام:
« سُئِلَ عَلَیْهِ السَّلامُ عَنْ خِیارِ الْعبادِ؟ فَقالَ(علیه السلام):أَلَّذینَ إِذا أَحْسَنُوا إِسْتَبْشَرُوا، وَ إِذا أَساؤُوا إِسْتَغْفَرُوا وَ إِذا أُعْطُوا شَکَرُوا، وَ إِذا أُبْتِلُوا صَبَرُوا، وَ إِذا غَضِبُوا عَفَوْ ».
امام رضا علیہ السلام سے نیک انسان کے بارے میں پوچھا گیا؛
فرمایا؛ جب بھی نیکی کرے تو خوش ہوجائے، اور جب بھی برائی انجام دے تو استغفار کرے اور جب بھی عطاء ہو تو شکر کرے، جب بھی آزمائش میں ہو تو صبر کرئے ، اور جب بھی غضب کرئے تو معاف کر دے ۔
چہل حدیث امام رضا علیہ السلام
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
مومن کی تین برجستہ خصوصیات
لا یَکُونُ الْمُؤْمِنُ مُؤْمِنًا حَتّى تَکُونَ فیهِ ثَلاثُ خِصال:
1ـ سُنَّةٌ مِنْ رَبِّهِ. 2ـ وَ سُنَّةٌ مِنْ نَبِیِّهِ. 3ـ وَ سُنَّةٌ مِنْ وَلِیِّهِ. فَأَمَّا السُّنَّةُ مِنْ رَبِّهِ فَکِتْمانُ سِرِّهِ. وَ أَمَّا السُّنَّةُ مِنْ نَبِیِّهِ فَمُداراةُ النّاسِ. وَ أَمَّا السُّنَّةُ مِنْ وَلِیِّهِ فَالصَّبْرُ فِى الْبَأْساءِ وَ الضَّرّاءِ.
وہ مومن؛ مومن نہیں ہے جس میں یہ تین خصوصیات نہیں ہیں: 1 ۔ خدا کی سنت 2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت 3 ۔ ائمہ علیہ السلام کی سنت ، سنت خدا اپنے رازوں کو چھپانا، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے ساتھ مدارا کرنا ، سنت ائمہ علیہ السلام تنگدستی و پریشانی کی حالت میں صبر کرنا ہے ۔
چہل حدیث امام رضا علیہ السلام
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
سبک زندگی
امام صادق علیه السلام
اِتَّقُوا اللّهَ، و کونوا إخوَةً بَرَرَةً، مُتَحابّینَ فِی اللّهِ مُتَواصِلینَ مُتَراحِمینَ، تَزاوَروا وتَلاقَوا و تَذاکَروا أمرَنا وأحیوهُ
اللہ سے ڈرو اور آپس میں نیک و صالح بھائی ہوجاو اور خدا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرو ، ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہو اور ہمارے امر ( ولایت و امامت ) کے بارے میں گفتگو کرو اور اس کو زندہ رکھو ۔
الکـافـی : ج ٢ ص ١٧٥ ح ١
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
حکمت114
وَ قَالَ ( علیه السلام ) : إِذَا اسْتَوْلَی الصَّلَاحُ عَلَی الزَّمَانِ وَ أَهْلِهِ ثُمَّ أَسَاءَ رَجُلٌ الظَّنَّ بِرَجُلٍ لَمْ تَظْهَرْ مِنْهُ حَوْبَةٌ فَقَدْ ظَلَمَ وَ إِذَا اسْتَوْلَی الْفَسَادُ عَلَی الزَّمَانِ وَ أَهْلِهِ فَأَحْسَنَ رَجُلٌ الظَّنَّ بِرَجُلٍ فَقَدْ غَرَّرَ .
جب دنیا اور اہل دنیا میں نیکی کا چلن ہو، اور پھر کوئی شخص کسی ایسے شخص سے کہ جس سے رسوائی کی کوئی بات ظاہر نہیں ہوئی سؤِ ظن رکھے تو اس نے اس پر ظلم و زیادتی کی اور جب دنیا و اہل دنیا پر شر و فساد کا غلبہ ہو اور پھر کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے حسن ظن رکھے تو اس نے (خود ہی اپنے کو ) خطرے میں ڈالا۔
حکمت 115
وَ قِیلَ لَهُ ( علیه السلام ) کَیْفَ نَجِدُکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ فَقَالَ ( علیه السلام ) : کَیْفَ یَکُونُ حَالُ مَنْ یَفْنَی بِبَقَائِهِ وَ یَسْقَمُ بِصِحَّتِهِ وَ یُؤْتَی مِنْ مَأْمَنِهِ .
امیر المومنین علیہ السلام سے دریافت کیا گیا کہ آپ علیہ السّلام کا حال کیسا ہے ؟ تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا کہا س کا حال کیا ہو گا جسے زندگی موت کی طرف لیے جا رہی ہو، اور جس کی صحت بیماری کا پیش خیمہ ہو اور جسے اپنی پناہ گاہ سے گرفت میں لے لیا جائے۔
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
خوبصورت اخلاق
پیامبر اکرم (ص)
حُبُّ الأَولادِ سِترٌ مِنَ النّارِ ، وَالأَکلُ مَعَهُم بَراءَةٌ مِنَ النّارِ ، وکَرامَتُهُم جَوازٌ عَلَى الصِّراطِ .
اولاد سے محبت کرنا جہنم کی آگ سے محفوظ رہنا ہے اور ان کے ساتھ کھانہ کھانا جہنم کی آگ سے آزاد ہونا ہے اور ان کا احترام کرنا صراط سے گزرنا ہے۔
تنبیه الغافلین : ص ٣٤٤ ح ٥٠١
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
امام رضا علیہ السلام کا پیغام
امام رضا علیه السلام
یَا عَبْدَ الْعَظِیمِ أَبْلِغْ عَنِّی أَوْلِیَائِیَ السَّلَامَ وَ... مُرْهُمْ بِالصِّدْقِ فِی الْحَدِیثِ وَ أَدَاءِ الْأَمَانَةِ وَ مُرْهُمْ بِالسُّکُوتِ وَ تَرْکِ الْجِدَالِ فِیمَا لَا یَعْنِیهِمْ وَ إِقْبَالِ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ وَ الْمُزَاوَرَةِ فَإِنَّ ذَلِکَ قُرْبَةٌ إِلَی
آئے عبدالعظیم ! میرا سلام میرے دوستوں تک پہنچا دیں ۔۔۔۔ اور ان کو میرا حکم دیں کہ امانت دار رہیں اور ان کو میرا حکم دیں کہ خاموشی کا انتخاب کریں بیھودہ بحث سے پرہیز کریں اور اتفاق سے رہیں اور ایک دوسرے سے ملاقات کریں یہ میرے قریب ہونے کا سبب ہے۔
الاختصاص ص ٢٤٧
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
مومن بھائی کی زیارت کرنا
قالَ اَبُو عَبْدِاللّهِ علیه السلام: مَنْ زارَ اَخاهُ فِى اللّهِ، قالَ اللّهُ عَزَّوَجَلَّ: اِیّاىَ زُرْتَ وَثَوابُکَ عَلَىَّ وَلَسْتُ اَرْضى لَکَ ثَوابا دُونَ الْجَنَّةِ.
امام صادق علیه السلام نے فرمایا:
جو کوئی مومن بھائی کی اللہ کی خاطر زیارت کرئے ، اللہ تعالی فرماتا ہے آپ نے میری زیارت کی ہے اور آپ کا ثواب میرے اوپر ہے اور آپ کےلیے جنت کے علاوہ کے ثواب پر راضی نہیں ہوں گا ۔
امام صادق علیه السلام فرمود: هر کس براى خدا از برادرش دیدار کند، خداوند عزوجل مى فرماید، مرا دیدار کرده اى و ثواب تو بر منست و به ثوابى جز بهشت براى تو راضى نمى شوم.
اصول کافى، 3/255
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز
بہترین اخلاق
قال رسول اللّه صلّى اللّه علیه و آله فى خطبته ألا أخبرکم بخیر خلائق الدّنیا و الآخرة العفو عمّن ظلمک و تصل من قطعک و الإحسان إلى من أساء إلیک و إعطاء من حرمک۔
رسول خدا صلّى اللّه علیه و آله نے فرمایا: کیا آپ کو دنیا و آخرت کے بہترین اخلاق کی خبر نا دوں؟ بہترین اخلاق اس کو معاف کرنا جس نے آپ پر ستم کیا ہے، اور اس کے ساتھ آنا جانا اختیار کرنا جس نے آپ سے قطع تعلق کیا ہے ، اور اس کے ساتھ نیکی کرنا کہ جس نے آپ کے ساتھ برائی کی ہے ، اور اس کو اعطاء کرنا جس نے آپ کو محروم کیا ہے۔
رسول خدا صلّى اللّه علیه و آله فرمود: «آیا به شما بهترین اخلاق دنیا و آخرت را خبر ندهم؟ بهترین اخلاق، گذشتن از کسى است که به تو ستم کرده و رفتوآمد کردن با کسى که رابطهاش را با تو قطع کرده و خوبى کردن به کسى که به تو بدى کرده و بخشیدن به کسى که به تو محروم کردہ است.
بنیان مرصوص اسلامی فکری مرکز